aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hayya-alal-falaah"
حیات ہو کہ اجل سب سے کام لے غافلکہ مختصر بھی ہے کار جہاں دراز بھی ہے
فکر فردا غم امروز غم موت و حیاتآدمی کیا ہوا مجموعۂ آلام ہوا
اسی قدر ہے حیات و اجل کے بیچ کا فرقیہ ایک دھوپ کا دریا وہ اک کنارۂ شام
بول کس موڑ پہ ہوں کشمکش مرگ و حیاتایسے عالم میں کہاں چھوڑ دیا ہے مجھ کو
فلک نے بھی نہ ٹھکانا کہیں دیا ہم کومکاں کی نیو زمیں سے ہٹا کے رکھی تھی
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
نکتہ یہی ازل سے پڑھایا گیا ہمیںحوا برائے حسن ہے آدم برائے عشق
دولت کا فلک توڑ کے عالم کی جبیں پرمزدور کی قسمت کے ستارے نکل آئے
سارا عالم ہمہ تن گوش ہوا جاتا ہےساز ہستی ہے کہ خاموش ہوا جاتا ہے
مری زمین پہ پھیلا ہے آسمان عدمازل سے میرے زمانے پہ اک زمانہ ہے
اب انسانوں کی بستی کا یہ عالم ہے کہ مت پوچھولگے ہے آگ اک گھر میں تو ہمسایہ ہوا دے ہے
شہر میں سارے چراغوں کی ضیا خاموش ہےتیرگی ہر سمت پھیلا کر ہوا خاموش ہے
جنگلوں میں گھومتے پھرتے ہیں شہروں کے فقیہکیا درختوں سے بھی چھن جائے گا عالم وجد کا
بس ایک ہوا کے جھونکے تھے از صبح ازل تا شام ابدجنت میں انہی سے راحت تھی دوزخ میں انہی سے عذاب بھی تھے
فلک پر اڑتے جاتے بادلوں کو دیکھتا ہوں میںہوا کہتی ہے مجھ سے یہ تماشا کیسا لگتا ہے
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتاشیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
فلک کا تھال ہی ہم نے الٹ ڈالا زمیں پرتمہاری طرح کا کوئی ستارہ ڈھونڈنے میں
موج ہوا آب رواں اور یہ زمین و آسماںاک روز سب جائیں گے تھک اللہ بس باقی ہوس
ایسی آگ فلک سے برسے گی اک دنخاک ہوا پانی پتھر جل جائیں گے
ساری خلقت راہ میں ہے اور ہو منزل میں تمدونوں عالم دل سے باہر ہیں فقط ہو دل میں تم
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books