aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hijrat"
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیمنگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
اداسی کر رہی ہے رقص ہجرتہمیشہ کے لیے وہ جا رہا ہے
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
درد ہجرت کے ستائے ہوئے لوگوں کو کہیںسایۂ در بھی نظر آئے تو گھر لگتا ہے
یادوں کے قافلے میں اداسی تھی ہم رکابہجرت میں تیرے شہر سے تنہاؔ نہیں گئے
جہاں جو تھا وہیں رہنا تھا اس کومگر یہ لوگ ہجرت کر رہے ہیں
شکم کی آگ لیے پھر رہی ہے شہر بہ شہرسگ زمانہ ہیں ہم کیا ہماری ہجرت کیا
پھر نئی ہجرت کوئی درپیش ہےخواب میں گھر دیکھنا اچھا نہیں
میں بہت کمزور تھا اس ملک میں ہجرت کے بعدپر مجھے اس ملک میں کمزور تر اس نے کیا
ہر نئی نسل کو اک تازہ مدینے کی تلاشصاحبو اب کوئی ہجرت نہیں ہوگی ہم سے
ہمیں ہجرت سمجھ میں اتنی آئیپرندہ آب و دانہ چاہتا ہے
اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیںہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں
شاخ سے ٹوٹ کے پتے نے یہ دل میں سوچاکون اس طرح بھلا مائل ہجرت ہوگا
ہجرت کی گھڑی ہم نے ترے خط کے علاوہبوسیدہ کتابوں کو بھی سامان میں رکھا
نہ رنج ہجرت تھا اور نہ شوق سفر تھا دل میںسب اپنے اپنے گناہ کا بوجھ ڈھو رہے تھے
ہر طرف تو نظر آتا ہے جدھر جاتا ہوںتیرے امکان سے ہجرت نہیں کر سکتا میں
جن کو زمین دیدۂ دل سے عزیز تھیوہ کم نگاہ لوگ تھے ہجرت نہ کر سکے
سنت ہے کوئی ہجرت ثانی بھلا بتاؤجاتا ہے کوئی اپنے مدینے کو چھوڑ کر
ہجر کے چھوٹے گاؤں سے ہم نے شہر وصل کو ہجرت کیشہر وصل نے نیند اڑا کر خوابوں کو پامال کیا
میں اکتشاف کی ہجرت بہشت سے لایامری تلاش میں میرا مقام لکھا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books