aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-mah"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا کبھی بیت کہے لکھی چاند نگرکبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے کبھی قیس کو جا استاد کیا
نکلے ہیں گھر سے دیکھنے کو لوگ ماہ عیداور دیکھتے ہیں ابروئے خم دار کی طرف
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
میں اگر تم کو ملا سکتا ہوں مہر و ماہ سےاپنے لکھے پر سیاہی بھی چھڑک سکتا ہوں میں
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
خلل پذیر ہوا ربط مہر و ماہ میں وقتبتا یہ تجھ سے جدائی کا وقت ہے کہ نہیں
لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہواک چاند بغل میں ہو اک چاند مقابل ہو
مرا گھر تیری منزل گاہ ہو ایسے کہاں طالعخدا جانے کدھر کا چاند آج اے ماہ رو نکلا
تیغ ابرو کے مجھے زخم کہن یاد آئےماہ نو کو بھی میں تلوار پرانی سمجھا
برسوں گل خورشید و گل ماہ کو دیکھاتازہ کوئی دکھلائے ہمیں چرخ کہن پھول
اے رشک ماہ رات کو مٹھی نہ کھولنامہدی کا چور ہاتھ سے جائے نہ چھوٹ کے
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
مہر و مہ گل پھول سب تھے پر ہمیںچہرئی چہرہ ہمیں بھاتا رہا
اللہ رے صنم یہ تری خود نمائیاںاس حسن چند روزہ پہ اتنا غرور ہو
خوان فلک پہ نعمت الوان ہے کہاںخالی ہیں مہر و ماہ کی دونو رکابیاں
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خردجو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books