aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-o-jamaal-e-yaar"
حسن و جمال و زیست کی آرائشیں فضولعشق و جنوں کی آگ جو دل میں جواں نہ ہو
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمامدہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
دیکھا جمال یار تو مخمور ہو گئےبے خود ہیں بے پیے ہی یہ ایسی شراب ہے
کہو حسن جمال یار سے یہ اتنی سج دھج کیوںبھری برسات میں پودوں کو پانی کون دیتا ہے
وہم یہ تجھ کو عجب ہے اے جمال کم نماجیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو
اے جمال بے بدل لیکن ادا میں بے رخیہو گئیں صدیاں کہ چشم تشنہ تیری منتظر
سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گیمجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
مجھے بھی فرصت نظارۂ جمال نہ تھیاور اس کو پاس کسی اور کے بھی جانا تھا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
کچھ اس طرح سے فاش ہوا وہ کہ آئنہہر عکس راز حسن و ادا تک پہنچ گیا
محبت کی ہمیں فرصت نہیں تھیجمال یار نے چونکا دیا تھا
چمن میں گل نے جو کل دعوی جمال کیاجمال یار نے منہ اس کا خوب لال کیا
غم حیات بھی آغوش حسن یار میں ہےیہ وہ خزاں ہے جو ڈوبی ہوئی بہار میں ہے
آئینہ مجھ کو دیکھ کے حیرت زدہ ہواخود ہی جمال یار کا میں آئنہ ہوا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
کیا کہوں اوبنے لگا ہوں جمالؔایک ہی جیسے صبح و شام سے میں
میں چاہتا ہوں کہ تجھ سا دکھائی دوں میں بھیجمال یار کبھی میرے خد و خال میں آ
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books