aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "idraak-e-vahdat"
چشم وحدت سے گر کوئی دیکھےبت پرستی بھی حق پرستی ہے
عاشقوں کی روح کو تعلیم وحدت کے لیےجس جگہ اللہ رہتا ہے وہاں رہنا پڑا
کیا مزہ پردۂ وحدت میں ہے کھلتا نہیں حالآپ خلوت میں یہ فرمائیے کیا کرتے ہیں
دل بھی عجیب خانۂ وحدت پسند تھااس گھر میں یا تو تو رہا یا بے دلی رہی
یارب یہ کیا طلسم ہے ادراک و فہم یاںدوڑے ہزار آپ سے باہر نہ جا سکے
کر علاج جوش وحشت چارہ گرلا دے اک جنگل مجھے بازار سے
وہ عرض غم پہ مری ان کا اہتمام سکوتتمام شورش تفصیل واقعات گئی
دوام پائے گا اک روز حق زمانے میںیہ انتظار نہیں انتظار وحشت ہے
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
بے تیرے کیا وحشت ہم کو تجھ بن کیسا صبر و سکوںتو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے
چاک ہو پردۂ وحشت مجھے منظور نہیںورنہ یہ ہاتھ گریبان سے کچھ دور نہیں
بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیںگھر خدا کو جو پسند آئے وہاں ہوتی ہیں
بس حکم ملا اور نکل آئے وہاں سےچلتے ہوئے عجلت میں ہی سامان لیا ہے
گھر رہیے کہ باہر ہے اک رقص بلاؤں کااس موسم وحشت میں نادان نکلتے ہیں
ہم سے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتادشت وحشت میں بھی آداب لیے پھرتے ہیں
دشت وحشت میں نہیں ملتا ہے سایہ کانپتامیں ہوں سودائی مرا ہم زاد سودائی نہیں
تازگی ہے سخن کہنہ میں یہ بعد وفاتلوگ اکثر مرے جینے کا گماں رکھتے ہیں
مجھے بچا لے مرے یار سوز امشب سےکہ اک ستارۂ وحشت جبیں سے گزرے گا
دشت وحشت میں جنوں نے یہ بگاڑی صورتکہ مری شکل بھی یاران وطن بھول گئے
ہوائے وحشت دل لے اڑی کہاں سے کہاںپڑی ہے دور زمیں گرد کارواں کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books