aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ikaa.ii"
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہمآندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہےسب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میںنظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائیدو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
اچھی قسمت اچھا موسم اچھے لوگپھر بھی دل گھبرا جاتا ہے بعض اوقات
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میںہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
بعض اوقات کسی اور کے ملنے سے عدمؔاپنی ہستی سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے
ان کی فرمائش نئی دن رات ہےاور تھوڑی سی مری اوقات ہے
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
ایک نظر دیکھا تھا اس نے آگے یاد نہیںکھل جاتی ہے دریا کی اوقات سمندر میں
کہاں سوچا تھا میں نے بزم آرائی سے پہلےیہ میری آخری محفل ہے تنہائی سے پہلے
تیری مسجد میں واعظ خاص ہیں اوقات رحمت کےہمارے مے کدے میں رات دن رحمت برستی ہے
ساون ایک مہینے قیصرؔ آنسو جیون بھران آنکھوں کے آگے بادل بے اوقات لگے
پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہوچاہو تو ہم پھر کچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں
چلے آتے ہیں بے موسم کی بارش کی طرح آنسوبسا اوقات رونے کا سبب کچھ بھی نہیں ہوتا
خاک اور خون سے اک شمع جلائی ہے نشورؔموت سے ہم نے بھی سیکھی ہے حیات آرائی
ہم فقیروں سے بے ادائی کیاآن بیٹھے جو تم نے پیار کیا
کسی نے خواب میں آکر مجھے یہ حکم دیاتم اپنے اشک بھی بھیجا کرو دعاؤں کے ساتھ
عاشق کا بانکپن نہ گیا بعد مرگ بھیتختے پہ غسل کے جو لٹایا اکڑ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books