aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilzaam"
تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈوچاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے
دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیںلوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں
ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہےالزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسندمجھ کو تری نگاہ کا الزام چاہیئے
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
مت پوچھ کہ ہم ضبط کی کس راہ سے گزرےیہ دیکھ کہ تجھ پر کوئی الزام نہ آیا
ویسے توعابد سبھی نے مجھے بدنام کیا ہےتو بھی کوئی الزام لگانے کے لیے آ
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
بتوں کو پوجنے والوں کو کیوں الزام دیتے ہوڈرو اس سے کہ جس نے ان کو اس قابل بنایا ہے
چھوڑنا ہے تو نہ الزام لگا کر چھوڑوکہیں مل جاؤ تو پھر لطف ملاقات رہے
کچھ روز سے ہم شہر میں رسوا نہ ہوئے ہیںآ پھر کوئی الزام لگانے کے لئے آ
سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہےالزام آئنوں پہ لگانا فضول ہے
تڑپ کر میں نے توبہ توڑ ڈالیتری رحمت پہ الزام آ رہا تھا
عبث الزام مت دو مشکلات راہ کو راہیؔتمہارے ہی ارادے میں کمی معلوم ہوتی ہے
اپنے دل بے تاب سے میں خود ہوں پریشاںکیا دوں تمہیں الزام میں کچھ سوچ رہا ہوں
ایک مدت کی رفاقت کا ہو کچھ تو انعامجاتے جاتے کوئی الزام لگاتے جاؤ
شمع پر خون کا الزام ہو ثابت کیوں کرپھونک دی لاش بھی کمبخت نے پروانے کی
یار پر الزام کیسا اے دل خانہ خرابجو کیا تجھ سے تری قسمت نے اس نے کیا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books