aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "irshaad-e-huzuur"
یہ مانا سیل اشک غم نہیں کچھ کم مگر ارشدؔذرا اترا نہیں دریا کہ بنجر جاگ اٹھتا ہے
حویلی چھوڑنے کا وقت آ گیا ارشدؔستوں لرزتے ہیں اور چھت کی مٹی گرتی ہے
دل کو دارالسرور کہتے ہیںجلوہ گاہ حضور کہتے ہیں
اے تن پرست جامۂ صورت کثیف ہےبزم حضور دوست میں کپڑے بدل کے چل
ہم صوفیوں کا دونوں طرف سے زیاں ہواعرفان ذات بھی نہ ہوا رات بھی گئی
راز حق فاش ہوا مجھ پہ بھی ہوتے ہوتےخود تک آ ہی گیا عرفانؔ بھٹکتا ہوا میں
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیںفیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں
کود کر دیوار عرشیؔ غم گھروں میں آ بسےانگنت تعویذ دروازوں پہ لٹکے رہ گئے
اک لفظ بھی نہ لب سے کہا اور رو دیئےعرشیؔ اٹھائے دست دعا اور رو دئیے
پو پھٹتے ہی ریاضؔ جہاں خلد بن گیاغلمان مہر ساتھ لئے آئی حور صبح
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
نزاکت اس گل رعنا کی دیکھیو انشاؔنسیم صبح جو چھو جائے رنگ ہو میلا
اس سنگ دل کے ہجر میں چشموں کو اپنے آہمانند آبشار کیا ہم نے کیا کیا
ہرچند کہ عاصی ہوں پہ امت میں ہوں اس کیجس کا ہے قدم عرش معلیٰ سے بھی بالا
انشاؔ سے شیخ پوچھتا ہے کیا صلاح ہےترغیب بادہ دی ہے مجھے اے جواں بسنت
یا اس سے جواب خط لانا یا قاصد اتنا کہہ دینابچنے کا نہیں بیمار ترا ارشاد اگر کچھ بھی نہ ہوا
جب عرش معلےٰ پہ مرے نقش قدم ہیںکیا چیز ہے پھر اوج ثریا مرے آگے
رکھتا ہے قدم ناز سے جس دم تو زمیں پرکہتے ہیں فرشتے تجھے جے عرش بریں پر
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
روزگار عشق بھی اک کام ہے لیکن حضورآپ اپنے گھر کا اک دربان کر دیجے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books