aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaam-e-mai"
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
ہم جام مے کے بھی لب تر چوستے نہیںچسکا پڑا ہوا ہے تمہاری زبان کا
اک جام مے کی خاطر پلکوں سے یہ مسافرجاروب کش رہا ہے برسوں در مغاں کا
وہ ماہ بھر کے جام مے ناب لے گیااک دم میں آفتاب کو مہتاب لے گیا
بھر کے ساقی جام مے اک اور لا اور جلد لاان نشیلی انکھڑیوں میں پھر حجاب آنے کو ہے
جام بہ دست و مے بہ جام یوں ہی گزار صبح و شامزیست کی تلخیاں مدام پی کے پلا کے بھول جا
کیا کہیں بزم میں کچھ ایسی جگہ بیٹھے ہیںجام مے حادثہ بن جائے تو ہم تک پہنچے
واعظ کی آنکھیں کھل گئیں پیتے ہی ساقیایہ جام مے تھا یا کوئی دریائے نور تھا
مے کشی میں رکھتے ہیں ہم مشرب درد شرابجام مے چلتا جہاں دیکھا وہاں پر جم گئے
تیری فرقت میں شراب عیش کا توڑا ہواجام مے دست سبو کے واسطے پھوڑا ہوا
تزئین بزم غم کے لیے کوئی شے تو ہوروشن چراغ دل نہ سہی جام مے تو ہو
توڑنا توبہ کا سو بار بھی آساں تھا مگرجام مے مجھ سے تو اک بار بھی توڑا نہ گیا
سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مےضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں
ابھی آتے نہیں اس رند کو آداب مے خانہجو اپنی تشنگی کو فیض ساقی کی کمی سمجھے
مے کشی کے بھی کچھ آداب برتنا سیکھوہاتھ میں اپنے اگر جام لیا ہے تم نے
بس محبت بس محبت بس محبت جان منباقی سب جذبات کا اظہار کم کر دیجیے
یہ تری مست نگاہی یہ فروغ مے و جامآج ساقی ترے رندوں سے ادب مشکل ہے
روز دل ہائے مے کشاں ٹوٹےاے خدا جام آسماں ٹوٹے
جان من تیری بے نقابی نےآج کتنے نقاب بیچے ہیں
ہم بھی اے جان من اتنے تو نہیں ناکارہکبھی کچھ کام تو ہم کو بھی تو فرمایا کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books