aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalva-e-aaftaab"
کن منظروں میں مجھ کو مہکنا تھا آفتابؔکس ریگزار پر ہوں میں آ کر کھلا ہوا
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
آنکھوں میں لیے جلوۂ نیرنگ تماشاآئی ہے خزاں جشن بہاراں سے گزر کے
جلوۂ رخسار ساقی ساغر و مینا میں ہےچاند اوپر ہے مگر ڈوبا ہوا دریا میں ہے
حسن کو لا جواب کہتے ہیںغیرت آفتاب کہتے ہیں
ادھر بھی اک نظر اے جلوۂ رنگین و بیگانہطلوع ماہ کا ہے منتظر میرا سیہ خانہ
بہت جستجو کی بہت خاک چھانیکدھر ہے تو اے جلوۂ لا مکانی
وہ جلوۂ صد رنگ میں اک ڈھنگ سے نکلاجو مصرعہ ترے سینہ و آہنگ سے نکلا
ترا شباب رہے ہم رہیں شراب رہےیہ دور عیش کا تا دور آفتاب رہے
تری تلاش میں مہ کی طرح میں پھرتا ہوںکہاں تو رات کو اے آفتاب رہتا ہے
کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیںشوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر
طرار زلف یار اگر چرخ پر چڑھےسونا اتار لے ورق آفتاب سے
قفس میں ہو دل بلبل شہید جلوۂ گلخزاں نے جو نہ کیا تھا وہ اب بہار کرے
ہم میں ہی عالم اکبر ہوئے گو جرم صغیرمظہر جلوۂ حق حضرت انساں ہیں ہم
کسی کے ہاتھ میں جام شراب آیا ہےکہ ماہتاب تہ آفتاب آیا ہے
رخ روشن سے یوں اٹھی نقاب آہستہ آہستہکہ جیسے ہو طلوع آفتاب آہستہ آہستہ
اے جلوۂ جانانہ پھر ایسی جھلک دکھلاحسرت بھی رہے باقی ارماں بھی نکل جائے
زیر لب ہے ابھی تبسم دوستمنتشر جلوۂ بہار نہیں
اے آفتاب ہادیٔ کوئے نگار ہوآئے بھلا کبھی تو ہمارے بھی کام دن
جلوۂ طور خواب موسیٰ ہےکس نے دیکھا ہے کس کو دیکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books