aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jantii"
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیںیوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں
کون طاقوں پہ رہا کون سر راہ گزرشہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
آندھیاں زور دکھائیں بھی تو کیا ہوتا ہےگل کھلانے کا ہنر باد صبا جانتی ہے
دل کو معلوم ہے کیا بات بتانی ہے اسےاس سے کیا بات چھپانی ہے زباں جانتی ہے
اب قفس اور گلستاں میں کوئی فرق نہیںہم کو خوشبو کی طلب ہے یہ صبا جانتی ہے
نظر تو اپنے مناظر کے رمز جانتی ہےکہ آنکھ کہہ نہیں سکتی سنی سنائی ہوئی
وہ کہہ رہا تھا برائی برائی جنتی ہےسو اس کے واسطے لے کر کنول گیا ہوں میں
تار کس کر کوئی راگنی چھیڑ دے اے طوائف اذیت بھری رات ہےجانتی ہے سرائے کی ہر اونٹنی اس مسافر کی یہ آخری رات ہے
ہر موج تند جانتی ہے نا خدائیاںطوفاں تو میرے ساتھ ہے گر ناخدا نہیں
اس قدر اعتبار ٹھیک نہیںتم مجھے جانتی ہی کتنا ہو
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیںناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہےمگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔغم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہےآج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books