aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jast"
جواں مردی اسی رفعت پہ پہنچیجہاں سے بزدلی نے جست کی تھی
شاید کہ خدا میں اور مجھ میںاک جست کا اور فاصلہ ہے
تھی حوصلے کی بات زمانے میں زندگیقدموں کا فاصلہ بھی یہاں ایک جست تھا
قسمت میں گر ہماری یہ مے ہے تو ساقیابے اختیار آپ سے شیشہ کرے گا جست
جست بھرتا ہوا فردا کے دہانے کی طرفجا نکلتا ہوں کسی گزرے زمانے کی طرف
فرشتے دیکھ رہے ہیں زمین و چرخ کا ربطیہ فاصلہ بھی تو انساں کی ایک جست لگے
وہ بے خبر ہے مری جست و خیز سے شایدیہ کون ہے جو مقابل مرے کھڑا ہوا ہے
اک جست میں تو کوئی نہ پہنچا کمال تکاک عمر سر کھپا کے ہی جو کچھ ملا ملا
اپنے اندر جو بھری جست تو حیرانی ہوئیاس کنویں میں سبھی کچھ میرے علاوہ نکلا
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایادرد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھےخدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے
پہلے شراب زیست تھی اب زیست ہے شرابکوئی پلا رہا ہے پئے جا رہا ہوں میں
کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گیمیں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
جب ترے نین مسکراتے ہیںزیست کے رنج بھول جاتے ہیں
تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤںجس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں
ضبط کیجے تو دل ہے انگارااور اگر روئیے تو پانی ہے
پھر یوں ہوا کہ مجھ سے وہ یوں ہی بچھڑ گیاپھر یوں ہوا کہ زیست کے دن یوں ہی کٹ گئے
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دمآہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے
تمام پیکر بدصورتی ہے مرد کی ذاتمجھے یقیں ہے خدا مرد ہو نہیں سکتا
کیوں کھل گئے لوگوں پہ مری ذات کے اسراراے کاش کہ ہوتی مری گہرائی ذرا اور
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books