aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jitte"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیںاتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
کہتے ہیں جیتے ہیں امید پہ لوگہم کو جینے کی بھی امید نہیں
کیا ہو جاتا ہے ان ہنستے جیتے جاگتے لوگوں کوبیٹھے بیٹھے کیوں یہ خود سے باتیں کرنے لگتے ہیں
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
جنہیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصرؔوہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں
چلے بھی آؤ مرے جیتے جی اب اتنا بھینہ انتظار بڑھاؤ کہ نیند آ جائے
زیست سے تنگ ہو اے داغؔ تو جیتے کیوں ہوجان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں
راستو کیا ہوئے وہ لوگ کہ آتے جاتےمیرے آداب پہ کہتے تھے کہ جیتے رہیے
قسمت نے دور ایسا ہی پھینکا ہمیں کہ ہمپھر جیتے جی پہنچ نہ سکے اپنے یار تک
ایک بار اس نے بلایا تھا تو مصروف تھا میںجیتے جی پھر کبھی باری ہی نہیں آئی مری
دیکھتے ہیں بے نیازانہ گزر سکتے نہیںکتنے جیتے اس لیے ہوں گے کہ مر سکتے نہیں
تمہاری موت نے مارا ہے جیتے جی ہم کوہماری جان بھی گویا تمہاری جان میں تھی
جس شخص کے جیتے جی پوچھا نہ گیا ثاقبؔاس شخص کے مرنے پر اٹھے ہیں قلم کتنے
بچھڑنا بھی تمہارا جیتے جی کی موت ہے گویااسے کیا خاک لطف زندگی جس سے جدا تم ہو
ساری رسوائی زمانے کی گوارا کر کےزندگی جیتے ہیں کچھ لوگ خسارہ کر کے
عجب چیز ہے یہ محبت کی بازیجو ہارے وہ جیتے جو جیتے وہ ہارے
جیتے جی ہم تو غم فردا کی دھن میں مر گئےکچھ وہی اچھے ہیں جو واقف نہیں انجام سے
مجھ کو یہ سوچ ہے جیتے ہیں وے کیوں کر یارباپنے معشوقوں سے جو شخص جدا رہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books