aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "julte"
جلتے ہیں اک چراغ کی لو سے کئی چراغدنیا ترے خیال سے روشن ہوئی تو ہے
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔدنیا تو عرض حال سے بے آبرو کرے
اس کی آنکھوں کو غور سے دیکھومندروں میں چراغ جلتے ہیں
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہےسو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
ترے محل میں ہزاروں چراغ جلتے ہیںیہ میرا گھر ہے یہاں دل کے داغ جلتے ہیں
تم سے ملتی جلتی میں آواز کہاں سے لاؤں گاتاج محل بن جائے اگر ممتاز کہاں سے لاؤں گا
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سےکبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے
چراغ جلتے ہیں باد صبا مہکتی ہےتمہارے حسن تکلم سے کیا نہیں ہوتا
کوئی پھول سا ہاتھ کاندھے پہ تھامرے پاؤں شعلوں پہ جلتے رہے
جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی ضو کہاںسرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھئے
اس کی قربت کا نشہ کیا چیز ہےہاتھ پھر جلتے توے پر رکھ دیا
اب اسی آگ میں جلتے ہیں جسےاپنے دامن سے ہوا دی ہم نے
اب کسی راہ پہ جلتے نہیں چاہت کے چراغتو مری آخری منزل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
دیپ جلتے ہیں دلوں میں کہ چتا جلتی ہےاب کی دیوالی میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے
یہ اپنے دل کی لگی کو بجھانے آتے ہیںپرائی آگ میں جلتے نہیں ہیں پروانے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books