aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaar-e-vafaa"
میں اپنا کار وفا آزماؤں گا پھر بھیکہاں میں تیرے ستم یاد کرنے والا ہوں
باندھ کر عہد وفا کوئی گیا ہے مجھ سےاے مری عمر رواں اور ذرا آہستہ
خارؔ الفت کی بات جانے دوزندگی کس کو سازگار آئی
اٹھے نہ بیٹھ کر کبھی کوئے حبیب سےاس در پے کیا گئے کہ اسی در کے ہو گئے
اہل جنوں پسند نہ تھے اس کو اس لیےٹھکرا دیا گیا مجھے مجذوب دیکھ کر
یہ سازشوں کا دور ہے اے تشنہ لب حیاتپانی تلاش کرنا سمندر کو چھوڑ کر
وفا کے نام پر پیرا کئے کچے گھڑے لے کرڈبویا زندگی کو داستاں در داستاں ہم نے
میں شاخ سبز ہوں مجھ کو اتار کاغذ پرمری تمام بہاروں کو بے خزاں کر دے
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا
اس بے وفا سے کر کے وفا مر مٹا رضاؔاک قصۂ طویل کا یہ اختصار ہے
اک لفظ یاد تھا مجھے ترک وفا مگربھولا ہوا ہوں ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
اے صبا چلتی ہے کیوں اس درجہ اترائی ہوئیاڑ گئی کافور بن بن کر حیا آئی ہوئی
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
اسی دن سے مجھے دونوں کی بربادی کا خطرہ تھامکمل ہو چکے تھے جس گھڑی ارض و سما بن کر
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books