aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kahne"
جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پرہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوںان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی
کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی
یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کویہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دےیہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے
سب کچھ ہم ان سے کہہ گئے لیکن یہ اتفاقکہنے کی تھی جو بات وہی دل میں رہ گئی
کہنے دیتی نہیں کچھ منہ سے محبت میریلب پہ رہ جاتی ہے آ آ کے شکایت میری
کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہےبات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے
کہنے کو تو میں بھول گیا ہوں مگر اے یارہے خانۂ دل میں تری تصویر ابھی تک
دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثرکہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کر کے
دل سے تو ہر معاملہ کر کے چلے تھے صاف ہمکہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
کہنے کے لیے ہم بھی زباں رکھتے ہیں لیکنیہ ظرف ہمارا ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
کہتے تو ہو یوں کہتے یوں کہتے جو وہ آتایہ کہنے کی باتیں ہیں کچھ بھی نہ کہا جاتا
اک صرف ہمیں مے کو آنکھوں سے پلاتے ہیںکہنے کو تو دنیا میں مے خانے ہزاروں ہیں
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔبات کہنے کا سلیقہ چاہئے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
کون کسی کا غم کھاتا ہےکہنے کو غم خوار ہے دنیا
ہم بھی کہنے لگے ہیں رات کو راتہم بھی گویا خراب ہونے لگے
وقت رخصت الوداع کا لفظ کہنے کے لیےوہ ترے سوکھے لبوں کا تھرتھرانا یاد ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books