aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kamaan"
اک پرندہ ابھی اڑان میں ہےتیر ہر شخص کی کمان میں ہے
کسی دشمن کا کوئی تیر نہ پہنچا مجھ تکدیکھنا اب کے مرا دوست کماں کھینچتا ہے
جاتی ہے دور بات نکل کر زبان سےپھرتا نہیں وہ تیر جو نکلا کمان سے
ہم بھی کسی کمان سے نکلے تھے تیر سےیہ اور بات ہے کہ نشانے خطا ہوئے
عذر ان کی زبان سے نکلاتیر گویا کمان سے نکلا
تو کوئی غم ہے تو دل میں جگہ بنا اپنیتو اک صدا ہے تو احساس کی کماں سے نکل
ہدف بھی مجھ کو بنانا ہے اور میرے حریفمجھی سے تیر مجھی سے کمان مانگتے ہیں
کمان شاخ سے گل کس ہدف کو جاتے ہیںنشیب خاک میں جا کر مجھے خیال آیا
ترا ہے کام کماں میں اسے لگانے تکیہ تیر خود ہی چلا جائے گا نشانے تک
آسماں کو نشانہ کرتے ہیںتیر رکھتے ہیں جب کمان میں ہم
یہ ہے خلاصۂ علم قلندری کہ حیاتخدنگ جستہ ہے لیکن کماں سے دور نہیں
کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہےکبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں
تیر و کمان آپ بھی محسنؔ سنبھالیےجب دوستی کی آڑ میں خنجر دکھائی دے
وقت مہلت نہ دے گا پھر تم کوتیر جس دم کمان سے نکلا
نے تیر کماں میں ہے نہ صیاد کمیں میںگوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے
یہ جانتا ہے پلٹ کر اسے نہیں آناوہ اپنی زیست کی کھنچتی ہوئی کمان میں ہے
مرحلے اور آنے والے ہیںتیر اپنا ابھی کمان میں رکھ
سہم کر اے ظفرؔ اس شوخ کماندار سے کہہکھینچ کر دیکھ مرے سینے سے تو تیر نہ توڑ
تیرے مژگاں کی کیا کروں تعریفتیر یہ بے کمان جاتا ہے
کی مرے بعد قتل سے توبہآخری تیر تھا کمان میں کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books