aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "key-pad"
میرے ٹوٹے حوصلے کے پر نکلتے دیکھ کراس نے دیواروں کو اپنی اور اونچا کر دیا
وقت کے پاس ہیں کچھ تصویریںکوئی ڈوبا ہے کہ ابھرا دیکھو
بنا مرغے کے پر جھٹکتی ہیںمرغیاں در بہ در بھٹکتی ہیں
خدا کے پاس کیا جائیں گے زاہدگنہگاروں سے جب یہ بار پائیں
دل بھلا عاشقوں کے پاس کہاںآپ ہی چھین چھان لیتے ہیں
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیابرابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا
آدمی کے پاس سب کچھ ہے مگرایک تنہا آدمیت ہی نہیں
کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیںکاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا
چارہ گر سب کے پاس جاتا تھاصرف بیمار تک نہیں پہنچا
ترے فراق کی صدیاں ترے وصال کے پلشمار عمر میں یہ ماہ و سال سے کچھ ہیں
صداؔ کے پاس ہے دنیا کا تجربہ واعظتمہاری بات میں بس فلسفہ کتاب کا ہے
جو بھیک مانگتے ہوئے بچے کے پاس تھااس کاسۂ سوال نے سونے نہیں دیا
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
تجھ سے تو دل کے پاس ملاقات ہو گئیمیں خود کو ڈھونڈنے کے لیے در بہ در گیا
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
چھپا کے پان یہ کس کے لئے لگاتے ہوہمارے قتل کا بیڑا کہیں اٹھاتے ہو
میں نے ان سب چڑیوں کے پر کاٹ دیئےجن کو اپنے اندر اڑتے دیکھا تھا
وہ پاس ہو کے دور ہے تو دور ہو کے پاسفراق اور وصال ہیں عجیب عجیب سے
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books