aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kharaab"
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
کیا ہے جو ہو گیا ہوں میں تھوڑا بہت خرابتھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہئے
وہ جس کو میں سمجھتا رہا کامیاب دنوہ دن تھا میری عمر کا سب سے خراب دن
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
دل خوش ہوا ہے مسجد ویراں کو دیکھ کرمیری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے
زمین اتنی نہیں ہے کہ پاؤں رکھ پائیںدل خراب کی ضد ہے کہ گھر بنایا جائے
میں بد نصیب ہوں مجھ کو نہ دے خوشی اتنیکہ میں خوشی کو بھی لے کر خراب کر دوں گا
جس کام کو جہاں میں تو آیا تھا اے نظیرؔخانہ خراب تجھ سے وہی کام رہ گیا
دنیا بہت خراب ہے جائے گزر نہیںبستر اٹھاؤ رہنے کے قابل یہ گھر نہیں
اچھی پی لی خراب پی لیجیسی پائی شراب پی لی
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سےکبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا
گرچہ اہل شراب ہیں ہم لوگیہ نہ سمجھو خراب ہیں ہم لوگ
بہت حسین ہے دوشیزگیٔ حسن مگراب آ گئے ہو تو آؤ تمہیں خراب کریں
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
مدہوش ہی رہا میں جہان خراب میںگوندھی گئی تھی کیا مری مٹی شراب میں
ہم بھی کہنے لگے ہیں رات کو راتہم بھی گویا خراب ہونے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books