aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khilaafat"
نکل کے خلد سے ان کو ملی خلافت ارضنکالے جانے کی تہمت ہمارے سر آئی
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
ہیں دلیلیں ترے خلاف مگرسوچتا ہوں تری حمایت میں
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگمرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
میں آپ اپنی موت کی تیاریوں میں ہوںمیرے خلاف آپ کی سازش فضول ہے
کچھ لوگ تو خلاف ہوں حاسد کوئی تو ہوکیا لطف سیدھی سادی محبت میں آئے گا
تنہا وہ آئیں جائیں یہ ہے شان کے خلافآنا حیا کے ساتھ ہے جانا ادا کے ساتھ
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
بس اک خطا کی مسلسل سزا ابھی تک ہےمرے خلاف مرا آئینہ ابھی تک ہے
خلاف شرع کبھی شیخ تھوکتا بھی نہیںمگر اندھیرے اجالے میں چوکتا بھی نہیں
احباب سے رکھتا ہوں کچھ امید خرافترہتے ہیں خفا مجھ سے بہت لوگ اسی سے
ساری گواہیاں تو مرے حق میں آ گئیںلیکن مرا بیان ہی میرے خلاف تھا
مرے خلاف سبھی سازشیں رچیں جس نےوہ رو رہا ہے مری داستاں سناتا ہوا
یہ احتجاج عجب ہے خلاف تیغ ستمزمیں میں جذب نہیں ہو رہا ہے خوں میرا
ترے خلاف کیا جب بھی احتجاج اے دوستمرا وجود بھی شامل نہیں ہوا مرے ساتھ
جب کہتے ہیں ہم کرتے ہو کیوں وعدہ خلافیفرماتے ہیں ہنس کر یہ نئی بات نہیں ہے
طبل و علم ہی پاس ہیں اپنے نہ ملک و مالہم سے خلاف ہو کے کرے گا زمانہ کیا
آرزو کی یہ سزا ہے کہ زمانہ ہے خلافان سے ملنے کی خدا جانے سزا کیا ہوگی
میری تجویز پر خفا کیوں ہوبات کچھ عقل کے خلاف نہیں
گمراہ کب کیا ہے کسی راہ نے مجھےچلنے لگا ہوں آپ ہی اپنے خلاف میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books