aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khule"
یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسوتری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ
راستے ہیں کھلے ہوئے سارےپھر بھی یہ زندگی رکی ہوئی ہے
یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارےمرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
ہم کسی کو گواہ کیا کرتےاس کھلے آسمان کے آگے
ذرا قریب سے دیکھوں تو کوئی راز کھلےیہاں تو ہر کوئی لگتا ہے آدمی جیسا
انا انا کے مقابل ہے راہ کیسے کھلےتعلقات میں حائل ہے بات کی دیوار
چمک رہا ہے خیمۂ روشن دور ستارے سادل کی کشتی تیر رہی ہے کھلے سمندر میں
شکر ہے باندھ لیا اپنے کھلے بالوں کواس نے شیرازۂ عالم کو بکھرنے نہ دیا
یہ کھلا جسم کھلے بال یہ ہلکے ملبوستم نئی صبح کا آغاز کرو گے شاید
میں کتاب خاک کھولوں تو کھلےکیا نہیں موجود کیا موجود ہے
تم نے چھیڑا تو کچھ کھلے ہم بھیبات پر بات یاد آتی ہے
مرے بدن میں کھلے جنگلوں کی مٹی ہےمجھے سنبھال کے رکھنا بکھر نہ جاؤں میں
ظفرؔ ہے بہتری اس میں کہ میں خموش رہوںکھلے زبان تو عزت کسی کی کیا رہ جائے
نہ جانے اس نے کھلے آسماں میں کیا دیکھاپرندہ پھر سے جہان قفس میں لوٹ آیا
الٰہی کیا کھلے دیدار کی راہادھر دروازے بند آنکھیں ادھر بند
سبھی دروازے کھلے ہیں مری تنہائی کےساری دنیا کو میسر ہے رفاقت میری
شیشے کھلے نہیں ابھی ساغر چلے نہیںاڑنے لگی پری کی طرح بو شراب کی
آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہمسب کچھ کہا مگر نہ کھلے راز داں سے ہم
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر سے کھلے معنیٔ پنہاں ہم کو
کھلے ملتے ہیں مجھ کو در ہمیشہمرے ہاتھوں میں دستک بھر گئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books