aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kitno.n"
یہ جو سر نیچے کئے بیٹھے ہیںجان کتنوں کی لیے بیٹھے ہیں
نفرتوں کا عکس بھی پڑنے نہ دینا ذہن پریہ اندھیرا جانے کتنوں کا اجالا کھا گیا
مہکتے پھول ستارے دمکتا چاند دھنکترے جمال سے کتنوں نے استفادہ کیا
بعض چہرے بہت حسین سہیپھر بھی کتنوں سے دوستی کی جائے
ٹوٹ کر کتنوں کو مجروح یہ کر سکتا ہےسنگ تو نے ابھی دیکھا نہیں شیشے کا جگر
مر رہا ہوں تو یاد آتا ہےجانے کتنوں کی زندگی تھا میں
کروٹوں سے بس کی بس میں اور ہلچل ہو گئیداستان عشق کتنوں کی مکمل ہو گئی
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میںکتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھوزندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہمقسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گےجانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books