aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "la.dte"
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
زمانہ ہو گیا خود سے مجھے لڑتے جھگڑتےمیں اپنے آپ سے اب صلح کرنا چاہتا ہوں
جو شام ہوتی ہے ہر روز ہار جاتا ہوںمیں اپنے جسم کی پرچھائیوں سے لڑتے ہوئے
موت کی آرزو میں دیوانےعمر بھر زندگی سے لڑتے ہیں
سر بکف ہند کے جاں باز وطن لڑتے ہیںتیغ نو لے صف دشمن میں گھسے پڑتے ہیں
موجوں سے لڑتے وقت تو میں اس کے ساتھ تھاساحل پہ اس کے ہاتھ میں کوئی اور ہاتھ تھا
بات کرنے میں ہونٹ لڑتے ہیںایسے تکرار کا خدا حافظ
لفظ یوں خامشی سے لڑتے ہیںجس طرح غم ہنسی سے لڑتے ہیں
عقل اور عشق لڑتے رہے دیر تکعقل ماری گئی عشق زندہ رہا
تھکے ہوئے سے بدن کو لٹا کے بستر پرہم اپنے آپ سے لڑتے ہیں نیند آنے تک
کس واسطے لڑتے ہیں بہم شیخ و برہمنکعبہ نہ کسی کا ہے نہ بت خانہ کسی کا
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
لڑنے کو دل جو چاہے تو آنکھیں لڑائیےہو جنگ بھی اگر تو مزے دار جنگ ہو
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
ذہن میں یاد کے گھر ٹوٹنے لگتے ہیں شہابؔلوگ ہو جاتے ہیں جی جی کے پرانے کتنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books