aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lamha"
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیمنگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میںایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
یہ لمحہ لمحہ تکلف کے ٹوٹتے رشتےنہ اتنے پاس مرے آ کہ تو پرانا لگے
یہ لمحہ لمحہ زندہ رہنے کی خواہش کا حاصل ہےکہ لحظہ لحظہ اپنے آپ ہی میں مر رہا ہوں میں
دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہماتنے مجبور رہے ہیں کبھی حالات سے ہم
اک خوف بے پناہ ہے آنکھوں کے آر پارتاریکیوں میں ڈوبتا لمحہ ہے سامنے
وقت سے لمحہ لمحہ کھیلی ہےزندگی اک عجب پہیلی ہے
ہے ایک ہی لمحہ جو کہیں وصل کہیں ہجرتکلیف کسی کے لیے آرام کسی کا
لمحہ لمحہ روز سنورنے والا تولمحہ لمحہ لمحہ روز بکھرنے والا میں
مسیح و خضر کی عمریں نثار ہوں اس پروہ ایک لمحہ جو یاروں کے درمیاں گزرے
وہ لمحہ جب مرے بچے نے ماں پکارا مجھےمیں ایک شاخ سے کتنا گھنا درخت ہوئی
کسی بھی وقت بدل سکتا ہے لمحہ کوئیاس قدر خوش بھی نہ ہو میری پریشانی پر
ترک تعلقات کو اک لمحہ چاہیئےلیکن تمام عمر مجھے سوچنا پڑا
معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کووہ ایک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا
یہ سچ ہے رنگ بدلتا تھا وہ ہر اک لمحہمگر وہی تو بہت کامیاب چہرا تھا
ہر لمحہ اگر گریز پا ہےتو کیوں مرے دل میں بس گیا ہے
یہ بے سبب نہیں آئے ہیں آنکھ میں آنسوخوشی کا لمحہ کوئی یاد آ گیا ہوگا
حدود وقت سے باہر عجب حصار میں ہوںمیں ایک لمحہ ہوں صدیوں کے انتظار میں ہوں
لمحہ اتنی گنجائش رکھتا ہے خود میںآپ اس میں آنے سے پہلے جا سکتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books