aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahsuus"
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوںجس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا
ترے پہلو میں کیوں ہوتا ہے محسوسکہ تجھ سے دور ہوتا جا رہا ہوں
جیسے مری نگاہ نے دیکھا نہ ہو کبھیمحسوس یہ ہوا تجھے ہر بار دیکھ کر
تری اداؤں کی سادگی میں کسی کو محسوس بھی نہ ہوگاابھی قیامت کا اک کرشمہ حیا کے دامن میں پل رہا ہے
سامنے ماں کے جو ہوتا ہوں تو اللہ اللہمجھ کو محسوس یہ ہوتا ہے کہ بچہ ہوں ابھی
رلائے گی مری یاد ان کو مدتوں صاحبکریں گے بزم میں محسوس جب کمی میری
دیکھا ہے کس نگاہ سے تو نے ستم ظریفمحسوس ہو رہا ہے میں غرق شراب ہوں
کچھ اس طرح شریک تری انجمن میں ہوںمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
لائی ہے کس مقام پہ یہ زندگی مجھےمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
اس کو دیکھا تو یہ محسوس ہواہم بہت دور تھے خود سے پہلے
ان کی نگاہ ناز کی گردش کے ساتھ ساتھمحسوس یہ ہوا کہ زمانہ بدل گیا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
شباب نام ہے اس جاں نواز لمحے کاجب آدمی کو یہ محسوس ہو جواں ہوں میں
محسوس بھی ہو جائے تو ہوتا نہیں بیاںنازک سا ہے جو فرق گناہ و ثواب میں
قتیلؔ اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کیکوئی میری طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے
جب ذرا رات ہوئی اور مہ و انجم آئےبارہا دل نے یہ محسوس کیا تم آئے
احساس بڑھا دیتا ہے ہر درد کی شدتمحسوس کرو گے تو کسک اور بڑھے گی
میں تھوڑی دیر بھی آنکھوں کو اپنی بند کر لوں تواندھیروں میں مجھے اک روشنی محسوس ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books