aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maqaam-e-ibrat"
زندگی ہے چشم عبرت میں ابھیکچھ نہیں تو عیش و عشرت ہی سہی
فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر
ہے یہ دنیا جائے عبرت خاک سے انسان کیبن گئے کتنے سبو کتنے ہی پیمانے ہوئے
لا مکاں ہے واسطے ان کی مقام بود و باشگو بظاہر کہنے کو کلکتہ اور لاہور ہے
منزل عبرت ہے دنیا اہل دنیا شاد ہیںایسی دلجمعی سے ہوتی ہے پریشانی مجھے
محبت میں یہ کیا مقام آ رہے ہیںکہ منزل پہ ہیں اور چلے جا رہے ہیں
چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوستفقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
بھلا وہ خاک سمجھیں گے خدا کیا ہے خودی کیا ہےجو اب تک یہ نہیں سمجھے مقام آدمی کیا ہے
مقام وصل تو ارض و سما کے بیچ میں ہےمیں اس زمین سے نکلوں تو آسماں سے نکل
مقام ضبط غم عشق میں وہ پیدا کرکہ تو خوشی کو نہ ترسے تجھے خوشی ترسے
مقام آدمی کچھ کم نہیں ہےفرشتوں سے تو کم آدم نہیں ہے
حال میرا بھی جائے عبرت ہےاب سفارش رقیب کرتے ہیں
وہ ہی مقام غالبؔ و اقبالؔ پائیں گےموٹی دموں کے سامنے جو دم ہلائیں گے
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھارہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئے
ممکن ہے مل ہی جائے مقام سکوں کہیںتا مرگ ہم رکاب رہو زندگی کے ساتھ
وہ بھی مقام آئے ہے مجنوں کے بخت میںلیلیٰ دکھائی دینے لگے ہر درخت میں
مقام شوق ترے قدسیوں کے بس کا نہیںانہیں کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد
خلوص نیت رہبر پہ منحصر ہے عظیمؔمقام عشق بہت دور بھی ہے پاس بھی ہے
سالک ہے گرچہ سیر مقامات دل فریبجو رک گئے یہاں وہ مقام خطر میں ہیں
بے تکلف مقام الفت ہےداغ اٹھے کہ آبلہ بیٹھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books