aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "masaa.il"
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
سفر کے ساتھ سفر کے نئے مسائل تھےگھروں کا ذکر تو رستے میں چھوٹ جاتا تھا
تم آسماں کی بلندی سے جلد لوٹ آناہمیں زمیں کے مسائل پہ بات کرنی ہے
ان گنت خونی مسائل کی ہوا ایسی چلیرنج و غم کی گرد میں لپٹا ہر اک چہرہ ملا
سبھی کے اپنے مسائل سبھی کی اپنی اناپکاروں کس کو جو دے ساتھ عمر بھر میرا
کسی لمحے تو خود سے لا تعلق بھی رہو لوگومسائل کم نہیں پھر زندگی بھر سوچتے رہنا
ساری دنیا کے مسائل یوں مجھے درپیش ہیںتیرا غم کافی نہ ہو جیسے گزر اوقات کو
حل نکل آئیں گے مسائل کےخودکشی کرنے والو بات کرو
شیخ صاحب نے مسائل میں جکڑ رکھا ہےورنہ اسلام تو آسان تھا اچھا خاصا
پھر مسائل کے یزید آئے ہیں بیعت لینےگرم پھر معرکۂ کرب و بلا ہے مجھ میں
اسی خاطر ہٹا لی ہے مسائل سے توجہانہیں تھوڑا سا میں گمبھیر کرنا چاہتا ہوں
زندہ رہنے کے تقاضوں نے مجھے مار دیاسر پہ جاویدؔ عجب عہد مسائل آیا
کسے ملتی نجات آزادؔ ہستی کے مسائل سےکہ ہر کوئی مقید آب و گل کے سلسلوں کا تھا
یوں امتحان میرا لیتے رہے مسائلاک ہاتھ پر تھا دریا اک ہاتھ پر تھا ساحل
میں اپنے تلخ مسائل میں کھو گیا تھا کہیںکہ آج رات کو پھر اس کو خواب میں دیکھا
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books