aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "masiihaa"
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتےتم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
اس گئے سال بڑے ظلم ہوئے ہیں مجھ پراے نئے سال مسیحا کی طرح مل مجھ سے
ختم ہو جائیں جنہیں دیکھ کے بیماری دلڈھونڈ کر لائیں کہاں سے وہ مسیحا چہرے
سوچا ہے کہ اب کار مسیحا نہ کریں گےوہ خون بھی تھوکے گا تو پروا نہ کریں گے
اے مسیحا کبھی تو بھی تو اسے دیکھنے آتیرے بیمار کو سنتے ہیں کہ آرام نہیں
نہ جانے کیسا مسیحا تھا چاہتا کیا تھاتمام شہر کو بیمار دیکھ کر خوش تھا
میں مسیحا اسے سمجھتا ہوںجو مرے درد کی دوا نہ کرے
مجھے یہ سارے مسیحا عزیز ہیں لیکنیہ کہہ رہے ہیں کہ میں تم سے فاصلہ رکھوں
جس دن سے بنے ہو تم مسیحاحال اور خراب ہو گیا ہے
شیخ قاتل کو مسیحا کہہ گئےمحترم کی بات کو جھٹلائیں کیا
قبر میں راحت سے سوئے تھے نہ تھا محشر کا خوفبعض آئے اے مسیحا ہم ترے اعجاز سے
میں نے اس کو اپنا مسیحا مان لیاسارا زمانہ جس کو قاتل کہتا ہے
اعجاز جاں دہی ہے ہمارے کلام کوزندہ کیا ہے ہم نے مسیحا کے نام کو
بیمار غم کی چارہ گری کچھ ضرور ہےوہ درد دل میں دے کہ مسیحا کہیں جسے
جب تشنگی بڑھی تو مسیحا نہ تھا کوئیجب پیاس بجھ گئی تو سمندر ملا مجھے
نبض بیمار جو اے رشک مسیحا دیکھیآج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
ہر ایک کے چہرے پہ ہے تشویش نمایاںبیٹھے ہیں مسیحا ترے بیمار سے لگ کر
نہ پوچھا اس مسیحا سے کسی نےترے بیمار کی بھی کچھ دوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books