aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mausam-e-diivaar-o-dar"
فقط مال و زر دیوار و در اچھا نہیں لگتاجہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا
دیوار و در سا چاہیے دیوار و در مجھےدیوانگی میں یاد نہیں اپنا گھر مجھے
دیوار و در جھلستے رہے تیز دھوپ میںبادل تمام شہر سے باہر برس گیا
تیرے خیال کے دیوار و در بناتے ہیںہم اپنے گھر میں بھی تیرا ہی گھر بناتے ہیں
دل کے دیوار و در پہ کیا دیکھابس ترا نام ہی لکھا دیکھا
دیوار و در نے رنگوں سے دامن چھڑا لیایک رنگئ سکوت سے کیوں گھر نڈھال ہے
اپنی مجبوری کو ہم دیوار و در کہنے لگےقید کا ساماں کیا اور اس کو گھر کہنے لگے
خوب گئے پردیس کہ اپنے دیوار و در بھول گئےشیش محل نے ایسا گھیرا مٹی کے گھر بھول گئے
گھر کے دیوار و در پہ شام ہی سےنظم لکھتا ہوا ہے سناٹا
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
خوش نما دیوار و در کے خواب ہی دیکھا کئےجسم صحرا ذہن ویراں آنکھ گیلی ہو گئی
حملہ ہے چار سو در و دیوار شہر کاسب جنگلوں کو شہر کے اندر سمیٹ لو
دیوار و در پہ کرشن کی لیلا کے نقش ہیںمندر ہے یہ تو کرشنؔ کے دربار کی طرح
یہ حال ہے مرے دیوار و در کی وحشت کاکہ میرے ہوتے ہوئے بھی مکان خالی ہے
حصار ذات کے دیوار و در میں قید رہےتمام عمر ہم اپنے ہی گھر میں قید رہے
جن کو دیوار و در بھی ڈھک نہ سکےاس قدر بے لباس ہیں کچھ لوگ
دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میں
در و دیوار چمن آج ہیں خوں سے لبریزدست گلچیں سے مبادا کوئی دل ٹوٹا ہے
اپنی خواہش میں جو بس گئے ہیں وہ دیوار و در چھوڑ دیںدھوپ آنکھوں میں چبھنے لگی ہے تو کیا ہم سفر چھوڑ دیں
بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوار یار میںفرماں رواۓ کشور ہندوستان ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books