aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mazbuut"
یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہےکئی جھوٹے اکٹھے ہوں تو سچا ٹوٹ جاتا ہے
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
کوئی زنجیر نہیں تار نظر سے مضبوطہم نے اس چاند پہ ڈالی ہے کمند آنکھوں سے
زندگی جنگ ہے اعصاب کی اور یہ بھی سنوعشق اعصاب کو مضبوط بنا دیتا ہے
آ کہ مضبوط کریں پیار کی بنیادوں کوگھر شکستہ ہو تو برسات میں بٹ جاتا ہے
تب جا کے کہیں ضابط و مضبوط ہوئے ہیںہم سال کئی آتش دوزخ میں جلے ہیں
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤںوگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیریلوگ تجھ کو مرا محبوب سمجھتے ہوں گے
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موتمجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
آخری ہچکی ترے زانوں پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیبموت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گامیں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیںزندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books