aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "morid"
چند یادوں کے دیے تھوڑی تمنا کچھ خوابزندگی تجھ سے زیادہ نہیں مانگا ہم نے
اس بار اجالوں نے مجھے گھیر لیا تھااس بار مری رات مرے ساتھ چلی ہے
مرید سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائبخدا کرے کہ ملے شیخ کو بھی یہ توفیق
مجھ کو پانے کی تمنا میں وہ غرقاب ہوامیں نے ساحل کی تمنا میں اسے کھویا ہے
اے عقل نہیں آئیں گے باتوں میں تری ہمنادان تھے نادان ہیں نادان رہیں گے
جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں یہ سوال تھاجو ملا نہیں وہ بچھڑ گیا یہ کمال ہے
یہ ہجرتوں کے تماشے، یہ قرض رشتوں کےمیں خود کو جوڑتے رہنے میں ٹوٹ جاتا ہوں
وہ چاہتے ہیں کہ ہر بات مان لی جائےاور ایک میں ہوں کہ ہر بات کاٹ دیتا ہوں
اتنا آساں نہیں لفظوں کو غزل کر لیناشور کو شعر بنانے میں جگر لگتا ہے
لمحے لمحے سے بنی ہے یہ زمانے کی کتابنقطہ نقطہ یہاں صدیوں کا سفر لگتا ہے
ہم یہی سمجھے تھے اک دل ہی تو ہے اپنے لیےہم کہاں سمجھے تھے اتنا سر پھرا ہو جائے گا
زندگی ہم ترے کوچے میں چلے آئے تو ہیںتیرے کوچے کی ہوا ہم سے خفا لگتی ہے
اس کو بھی کسی طرح بھروسا نہیں تھامیں نے بھی کسی طور صفائی نہیں دی
خود کو برباد کر کے دیکھنا تھاخود کو برباد کر کے دیکھ لیا
زندگی آج ذرا ہنس کے گلے لگ مجھ سےتیری آنکھوں میں ندامت نہیں دیکھی جاتی
اب اس سے پہلے کہ رسوائی اپنے گھر آتیتمہارے شہر سے ہم با ادب نکل آئے
اسی جواب کے رستے سوال آتے ہیںاسی سوال میں سارا جواب ٹھہرا ہے
خواب میں توڑتا رہتا ہوں انا کی زنجیرآنکھ کھلتی ہے تو دیوار نکل آتی ہے
ٹھہرے ہوئے پانی کا مقدر نہیں ہوتابہتے ہوئے پانی کا تقاضا ہے گزر جا
کوئی آتا ہے یا نہیں آتاآج خود کو پکار کر دیکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books