aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muddat-baad"
وہ بعد مدت ملا تو رونے کی آرزو میںنکل کے آنکھوں سے گر پڑے چند خواب آگے
بعد مدت یہ جلا کس کے ہنر نے بخشیبعد مدت مرے آئینے میں چہرہ آئے
بعد مدت وہ دیکھ کر بولاکس نے یاں خاک کا یہ ڈھیر رکھا
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپاور اس نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو
بعد مدت مجھے نیند آئی بڑے چین کی نیندخاک جب اوڑھ لی جب خاک بچھا لی میں نے
بلبل چہک کے کہتی ہے مدت کے بعد پھرگلشن میں آج آمد فصل بہار ہے
بعد مدت کے ماہرو آیاکیوں نہ اس کے گلے لگوں تاباںؔ
مدت کے بعد آئنہ کل سامنے پڑادیکھی جو اپنی شکل تو چہرہ اتر گیا
مدت کے بعد آج میں آفس نہیں گیاخود اپنے ساتھ بیٹھ کے دن بھر شراب پی
بعد مدت کے گلابوں کی مہک آئی ہےاس نے پردیس سے بھیجا کوئی خط ہے مجھ کو
مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہجی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے
بعد مدت کے یہ اے داغؔ سمجھ میں آیاوہی دانا ہے کہا جس نے نہ مانا دل کا
مدت کے بعد نورؔ ہنسی لب پہ آئی ہےوہ اپنا ہم خیال بنا لے گیا مجھے
بعد مدت گردش تسبیح سے مسکیںؔ ہمیںدانۂ تسبیح میں زنار آتا ہے نظر
آج ناگاہ ہم کسی سے ملےبعد مدت کے زندگی سے ملے
کچھ یاد کر کے آنکھ سے آنسو نکل پڑےمدت کے باد گزرے جو اس کی گلی سے ہم
اسی اقبالؔ کی میں جستجو کرتا رہا برسوںبڑی مدت کے بعد آخر وہ شاہیں زیر دام آیا
بزم اغیار میں اس نے مجھے دریافت کیابعد مدت کے اسے یاد مری آئی ہے
نظر آتی نہیں اب دل میں تمنا کوئیبعد مدت کے تمنا مری بر آئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books