aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mujtahid-e-vaqt"
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہواے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہو
آ گئے دل میں وسوسے کتنےوقت جب اعتبار کا آیا
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگیصبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
بقید وقت پڑھی میں نے پنجگانہ نمازشراب پینے میں کچھ احتیاط مجھ کو نہیں
لطف آرام کا تو کیا جانےکبھی اے وقت ٹھہر میرے ساتھ
گمرہی راہ نمائی کے مقابل آئیوقت نے دیکھیے دیوار پہ لکھا کیا ہے
صدائے وقت کی گر باز گشت سن پاؤمرے خیال کو تم شاعرانہ کہہ دینا
زندگی کشمکش وقت میں گزری اپنیدن نے جینے نہ دیا رات نے مرنے نہ دیا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
روکے سے کہیں حادثۂ وقت رکا ہےشعلوں سے بچا شہر تو شبنم سے جلا ہے
مقتل وقت میں خاموش گواہی کی طرحدل بھی کام آیا ہے گمنام سپاہی کی طرح
بند رہتے ہیں جو الفاظ کتابوں میں صداگردش وقت مٹا دیتی ہے پہچان ان کی
بدلتی رہتی ہیں قدریں رحیل وقت کے ساتھزمانہ بدلے گا ہر شے کا نام بدلے گا
یزید وقت مرا خوں بہانا چاہتا ہےوہ کربلا میں مجھے پھر سے لانا چاہتا ہے
یزید وقت کی نیندیں حرام ہوتی ہیںحسین اب بھی ترے اجتماع چہلم سے
مسرور و مطمئن ہیں بہت تاجران وقتکیا زندگی کے خواب بھی نیلام ہو گئے
حدود وقت کے دروازے منتظر ہیں نسیمؔکہ تو یہ فاصلے کر کے عبور دستک دے
کہنا پڑا انہیں کو مسیحائے وقت بھیجن سے ہمارے درد کا درماں نہ ہو سکا
اے وقت تو کہیں بھی کسی کا ہوا ہے کیاکیا تجھ کو دیکھنا تری ساعت کو دیکھنا
میں کیسے مان لوں وہ مسیحائے وقت ہےکردار اس کا لائق دستار بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books