aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munkir-e-but"
کیوں اجاڑا زاہدو بتخانۂ آباد کومسجدیں کافی نہ ہوتیں کیا خدا کی یاد کو
سارے جہاں میں قصے یہ مشہور ہو گئےبھائی ہمارے منکر دستور ہو گئے
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
مجھ کو کعبہ میں بھی ہمیشہ شیخیاد ایام بت پرستی تھی
میں نہ جانوں کعبہ و بت خانہ و مے خانہ کوںدیکھتا ہوں ہر کہاں دستہ ہے تج مکھ کا صفا
محراب ابروئے بت کافر ادا کو دیکھکعبہ کا شیخ باندھ کے احرام رہ گیا
اے بت یہ ہے نماز کہ ہے گھات قتل کینیت ادا کی ہے کہ اشارے قضا کے ہیں
تجھی پر کچھ اے بت نہیں منحصرجسے ہم نے پوجا خدا کر دیا
پتھروں پہ نام لکھتا ہوں ترادیکھ تو او بت مری دیوانگی
اب کون پھرے کوئے بت دشمن دیں سےاللہ کے گھر کیوں نہ چلے جائیں یہیں سے
شکوہ سن کر جو مزاج بت بد خو بدلاہم نے بھی ساتھ ہی تقریر کا پہلو بدلا
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
تعریف روز لیتے ہو اپنے غرور کیمجھ کو برہمن بت پندار کر دیا
دیکھ پچھتائے گا او بت مرے ترسانے سےاٹھ کے کعبے کو چلا جاؤں گا بت خانے سے
کعبہ و بت خانہ عارف کی نظر سے دیکھیےخواب دونوں ایک ہی ہیں فرق ہے تعبیر میں
شیخ کہتا ہے برہمن کو برہمن اس کو سختکعبہ و بت خانہ میں پتھر ہے پتھر کا جواب
اپنی مرضی تو یہ ہے بندۂ بت ہو رہیےآگے مرضی ہے خدا کی سو خدا ہی جانے
خدا گواہ ہے میں شغل بت پرستی میںسوائے عشق کسی کام سے نہیں واقف
تیرا کوچہ ہے وہ اے بت کہ ہزاروں زاہدڈال کے سبحہ میں یاں رشتۂ زنار چلے
آئے بت خانے سے کعبے کو تو کیا بھر پایاجا پڑے تھے تو وہیں ہم کو پڑا رہنا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books