aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "murtad"
دوسروں کی بات آئی تو پیمبر تھا وہ شخصاپنی باری پر محبت سے ہی مرتد ہو گیا
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
اسے کیوں ہم نے دیا دل جو ہے بے مہری میں کامل جسے عادت ہے جفا کیجسے چڑھ مہر و وفا کی جسے آتا نہیں آنا غم و حسرت کا مٹانا جو ستم میں ہے یگانہ
میرؔ عمداً بھی کوئی مرتا ہےجان ہے تو جہان ہے پیارے
مصیبت اور لمبی زندگانیبزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
وقت دو مجھ پر کٹھن گزرے ہیں ساری عمر میںاک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد
یہ تو کہئے اس خطا کی کیا سزامیں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزممیں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمتکریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوںجو کسی کے کام نہ آ سکے میں وہ ایک مشت غبار ہوں
تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤںجس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں
یاد کرنا ہی ہم کو یاد رہابھول جانا بھی تم نہیں بھولے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
وہ گلے سے لپٹ کے سوتے ہیںآج کل گرمیاں ہیں جاڑوں میں
کون جینے کے لیے مرتا رہےلو، سنبھالو اپنی دنیا ہم چلے
برا ہوں میں جو کسی کی برائیوں میں نہیںبھلے ہو تم جو کسی کا بھلا نہیں کرتے
بوسے اپنے عارض گلفام کےلا مجھے دے دے ترے کس کام کے
لڑائی ہے تو اچھا رات بھر یوں ہی بسر کر لوہم اپنا منہ ادھر کر لیں تم اپنا منہ ادھر کر لو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books