aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "musaahib"
ہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافیجو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
کہوں تو کس سے کہوں اپنا درد دل میں غریبنہ آشنا نہ مصاحب نہ ہم نشیں کوئی
اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایااس بار تو ہم شہ کے مصاحب بھی نہیں تھے
رقیبان سیہ رو شہر دہلی کے مصاحب ہیںگندا نالا بھی جا کر مل رہا ہے دیکھ جمنا کوں
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھیکسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گےکم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
اپنے ہونے کا کچھ احساس نہ ہونے سے ہواخود سے ملنا مرا اک شخص کے کھونے سے ہوا
ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کوآپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
آنکھوں میں رہا، دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیںمگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
میرؔ صاحب زمانہ نازک ہےدونوں ہاتھوں سے تھامیے دستار
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گےیا مولا تو برکت رکھنا بچوں کی گڑ دھانی میں
جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books