aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nabol'"
پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگراکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی
سارے سپنے باندھ رکھے ہیں گٹھری میںیہ گٹھری بھی اوروں میں بٹ جائے گی
وہ ایک راز! جو مدت سے راز تھا ہی نہیںاس ایک راز سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے
ایک تختی امن کے پیغام کیٹانگ دیجے اونچے میناروں کے بیچ
چپکے چپکے وہ پڑھ رہا ہے مجھےدھیرے دھیرے بدل رہا ہوں میں
کسی سے ذہن جو ملتا تو گفتگو کرتےہجوم شہر میں تنہا تھے ہم، بھٹک رہے تھے
مسافروں سے کہو اپنی پیاس باندھ رکھیںسفر کی روح میں صحرا کوئی اتر چکا ہے
نبیلؔ ایسا کرو تم بھی بھول جاؤ اسےوہ شخص اپنی ہر اک بات سے مکر چکا ہے
ہم قافلے سے بچھڑے ہوئے ہیں مگر نبیلؔاک راستہ الگ سے نکالے ہوئے تو ہیں
گزر رہا ہوں کسی خواب کے علاقے سےزمیں سمیٹے ہوئے آسماں اٹھائے ہوئے
تمام شہر کو تاریکیوں سے شکوہ ہےمگر چراغ کی بیعت سے خوف آتا ہے
چاند تارے اک دیا اور رات کا کومل بدنصبح دم بکھرے پڑے تھے چار سو میری طرح
میں کسی آنکھ سے چھلکا ہوا آنسو ہوں نبیلؔمیری تائید ہی کیا میری بغاوت کیسی
نبیلؔ اس عشق میں تم جیت بھی جاؤ تو کیا ہوگایہ ایسی جیت ہے پہلو میں جس کے ہار چلتی ہے
میں چھپ رہا ہوں کہ جانے کس دماتار ڈالے لباس مجھ کو
نہ جانے کیسی محرومی پس رفتار چلتی ہےہمیشہ میرے آگے آگے اک دیوار چلتی ہے
سانس لیتا ہوا ہر رنگ نظر آئے گاتم کسی روز مرے رنگ میں آؤ تو سہی
روز دستک سی کوئی دیتا ہے سینے میں نبیلؔروز مجھ میں کسی آواز کے پر کھلتے ہیں
میں دسترس سے تمہاری نکل بھی سکتا ہوںیہ سوچ لو کہ میں رستہ بدل بھی سکتا ہوں
قلم ہے ہاتھ میں کردار بھی مرے بس میںاگر میں چاہوں کہانی بدل بھی سکتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books