aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "namuune"
وہ قدرت کے نمونے کیا ہوئے جو اس میں پہلے تھےمیں کعبہ کیا کروں مجھ سے یہ گھر دیکھا نہیں جاتا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھحکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ
ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاسدل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے
مری نماز جنازہ پڑھی ہے غیروں نےمرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے
بنام عشق اک احسان سا ابھی تک ہےوہ سادہ لوح ہمیں چاہتا ابھی تک ہے
ہوتی نہیں ہے یوں ہی ادا یہ نماز عشقیاں شرط ہے کہ اپنے لہو سے وضو کرو
آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تاتجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے
خیر سے رہتا ہے روشن نام نیکحشر تک جلتا ہے نیکی کا چراغ
ہو گئے نام بتاں سنتے ہی مومنؔ بے قرارہم نہ کہتے تھے کہ حضرت پارسا کہنے کو ہیں
یہ نماز عصر کا وقت ہےیہ گھڑی ہے دن کے زوال کی
داور حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھاس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں
نماز عشق تمہاری قبول ہو جاتیاگر شراب سے تم اے رتنؔ وضو کرتے
نمود صبح سے شب کی وہ تیرگی تو گئییہ اور بات کہ سورج میں روشنی کم ہے
کہیں فطرت بدل سکتی ہے ناموں کے بدلنے سےجناب شیخ کو میں برہمن کہہ دوں تو کیا ہوگا
نجانے کون سی مجبوریاں ہیں جن کے لیےخود اپنی ذات سے انکار کرنا پڑتا ہے
ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچانکل اور کسی نام سے آ جائیں گے ہم لوگ
ہر ایک عہد نے لکھا ہے اپنا نامۂ شوقکسی نے خوں سے لکھا ہے کسی نے آنسو سے
تو جس کے خواب میں آیا ہو وقت صبح صنمنماز صبح کو کس طرح وہ قضا نہ کرے
کسی بھی گھر میں سہی روشنی تو ہے ہم سےنمود صبح سے پہلے تو مت بجھاؤ ہمیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books