aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqqaash"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
ہم نہ کہتے تھے کہ نقش اس کا نہیں نقاش سہلچاند سارا لگ گیا تب نیم رخ صورت ہوئی
جیوں گا میں تری سانسوں میں جب تکخود اپنی سانس میں زندہ رہوں گا
میسر سے زیادہ چاہتا ہےسمندر جیسے دریا چاہتا ہے
عشق اک ایسی حویلی ہے کہ جس سے باہرکوئی دروازہ کھلے اور نہ دریچہ نکلے
اندھا سفر ہے زیست کسے چھوڑ دے کہاںالجھا ہوا سا خواب ہے تعبیر کیا کریں
کچھ تو عنایتیں ہیں مرے کارساز کیاور کچھ مرے مزاج نے تنہا کیا مجھے
ہزار کارواں یوں تو ہیں میرے ساتھ مگرجو میرے نام ہے وہ قافلہ کب آئے گا
یہ کون سی جگہ ہے یہ بستی ہے کون سیکوئی بھی اس جہان میں تیرے سوا نہیں
بارہا تو نے خواب دکھلائےبارہا ہم نے کر لیا ہے یقیں
جیسے پانی پہ نقش ہو کوئیرونقیں سب عدم ثبات رہیں
ہوا بھی چاہئے اور روشنی بھیہر اک حجرہ دریچہ چاہتا ہے
رکھوں کہاں پہ پاؤں بڑھاؤں کدھر قدمرخش خیال آج ہے بے اختیار پھر
یہ پوچھ آ کے کون نصیبوں جیا ہے دلمت دیکھ یہ کہ کون ستارہ ہے بخت میں
نقاش ازل نے تو سر کاغذ باد آہکیا خاک لکھا عمر کی تعمیر کا نقشہ
ہاتھ دونوں کف افسوس کی صورت لکھےکی جو نقاش نے تصویر ہماری تیار
بدن ملبوس میں شعلہ سا اک لرزاں قرین جاںدل خاشاک بھی شعلہ ہوا جلتا رہا میں بھی
حیرت سے دیکھتا ہوا چہرہ کیا مجھےصحرا کیا کبھی کبھی دریا کیا مجھے
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books