aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqsha"
نقشہ اٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئےاس شہر میں تو سب سے ملاقات ہو گئی
شہر کی اس بھیڑ میں چل تو رہا ہوںذہن میں پر گاؤں کا نقشہ رکھا ہے
سنا ہے شہر کا نقشہ بدل گیا محفوظؔتو چل کے ہم بھی ذرا اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
چاہیئے اس کا تصور ہی سے نقشہ کھینچنادیکھ کر تصویر کو تصویر پھر کھینچی تو کیا
شاخ گل جھوم کے گل زار میں سیدھی جو ہوئیپھر گیا آنکھ میں نقشہ تری انگڑائی کا
رات بھر ان کا تصور دل کو تڑپاتا رہاایک نقشہ سامنے آتا رہا جاتا رہا
فقیر لوگ رہے اپنے اپنے حال میں مستنہیں تو شہر کا نقشہ بدل چکا ہوتا
پرانے گھر کی شکستہ چھتوں سے اکتا کرنئے مکان کا نقشہ بناتا رہتا ہوں
اس شہر میں خوابوں کی عمارت نہیں بنتیبہتر ہے کہ تعمیر کا نقشہ ہی بدل لو
کم نہیں جلوہ گری میں، ترے کوچے سے بہشتیہی نقشہ ہے ولے اس قدر آباد نہیں
ہلال و بدر دونوں میں امیرؔ ان کی تجلی ہےیہ خاکہ ہے جوانی کا وہ نقشہ ہے لڑکپن کا
عجب مشکل ہے کیا کہئے بغیر از جان دینے کےکوئی نقشہ نظر آتا نہیں آسان ملنے کا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
پوچھو کہ اس کے ذہن میں نقشہ بھی ہے کوئیجس نے بھرے جہان کو زیر و زبر کیا
نقشہ ہے ان کی چشم میں لیلیٰ کی چشم کامجنوں ہو شاد کیوں نہ غزالوں کو دیکھ کر
خواہشوں کی بجلیوں کی جلتی بجھتی روشنیکھینچتی ہے منظروں میں نقشۂ اعصاب سا
یہ نقشہ ہے کہ منہ تکنے لگا ہے مدعا میرایہ حالت ہے کہ صورت دیکھتا ہے مدعی میری
اے مصور شتاب ہو کہ ابھیاس کا نقشہ دھیان میں کچھ ہے
دل کشی تیرے تصور کی رہی روز افزوںباہمی ربط کا ہر چند وہ نقشہ نہ رہا
ایسا ہے جیسے آنکھ کی پتلی کے وسط میںنقشہ بنا ہوا ہے کسی خواب زار کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books