aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nas-kaTe"
حال پوچھا نہ کرے ہاتھ ملایا نہ کرےمیں اسی دھوپ میں خوش ہوں کوئی سایہ نہ کرے
ہم نہ کہتے تھے شاعری ہے وبالآج لو گھر گئے حسینوں میں
ہم نہ کہتے تھے ہنسی اچھی نہیںآ گئی آخر رکاوٹ دیکھیے
سامنے اس کے نہ کہتے مگر اب کہتے ہیںلذت عشق گئی غیر کے مر جانے سے
وہ سادگی سے تغافل کو ناز کہتے ہیںمگر سکھاتی ہے شوخی کہ امتحاں کہئے
حق مجھے باطل آشنا نہ کرےمیں بتوں سے پھروں خدا نہ کرے
وہ میرے نام کرے اپنی خوشبوئیں ارسالمیں اس کے نام کروں اپنی شاعری سوچوں
ہم جانتے تو عشق نہ کرتے کسو کے ساتھلے جاتے دل کو خاک میں اس آرزو کے ساتھ
عبث نادانیوں پر آپ اپنی ناز کرتے ہیںابھی دیکھی کہاں ہیں آپ نے نادانیاں میری
اس سے کہہ دو کہ وہ جفا نہ کرےکہیں مجھ سا اسے خدا نہ کرے
کوئی اس بات کو تسلیم کرے یا نہ کرےصبح کی سیر نے مجھ کو دل بیمار دیا
خدا کے واسطے زاہد اٹھا پردہ نہ کعبہ کاکہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
عشق میں یار گر وفا نہ کرےکیا کرے کوئی اور کیا نہ کرے
خدا کسی کو گرفتار زلف کا نہ کرےنصیب میں کسی کافر کے یہ بلا نہ کرے
بت خانے کی الفت ہے نہ کعبے کی محبتجویائی نیرنگ ہے جب تک کہ نظر ہے
ہم نہ کہتے تھے کہ سودا زلف کا اچھا نہیںدیکھیے تو اب سر بازار رسوا کون ہے
یوسف اس کو کہو اور کچھ نہ کہے خیر ہوئیگر بگڑ بیٹھے تو میں لائق تعزیر بھی تھا
خدا سے ڈرتے تو خوف خدا نہ کرتے ہمکہ یاد بت سے حرم میں بکا نہ کرتے ہم
وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرےمیں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے
کیوں نہ کعبہ کو کہوں اللہ کا اور بت کا گھروہ بھی میرے دل میں ہے اور یہ بھی میرے دل میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books