aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuqta"
عشق کی ہر داستاں میں ایک ہی نکتہ ملاعشق کا ماضی ہوا کرتا ہے مستقبل نہیں
تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحچل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو
سرمے کا تل بنا کے رخ لا جواب میںنقطہ بڑھا رہے ہو خدا کی کتاب میں
دیکھ کر شاعر نے اس کو نکتۂ حکمت کہااور بے سوچے زمانہ نے اسے عورت کہا
زرد پتے میں کوئی نقطۂ سبزاپنے ہونے کا پتا کافی ہے
ادائے خاص سے غالبؔ ہوا ہے نکتہ سراصلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے
لمحے لمحے سے بنی ہے یہ زمانے کی کتابنقطہ نقطہ یہاں صدیوں کا سفر لگتا ہے
یہ نکتہ اک قصہ گو نے مجھ کو سمجھایاہر کردار کے اندر ایک کہانی ہوتی ہے
ہاں نکتہ ورو لاؤ لب و دل کی گواہیہاں نغمہ گرو ساز صدا کیوں نہیں دیتے
نکتہ یہی ازل سے پڑھایا گیا ہمیںحوا برائے حسن ہے آدم برائے عشق
میں نکتہ چیں نہیں ہوں مگر یہ بتائیےوہ کون تھے جو ہنس کے گلوں کو مسل گئے
کتاب درس مجنوں مصحف رخسار لیلیٰ ہےحریف نکتہ دان عشق کو مکتب سے کیا مطلب
خدا کاتب کی سفاکی سے بھی محفوظ فرمائےاگر نقطہ اڑا دے نامزد نامرد ہو جائے
کسی صورت یہ نکتہ چینیاں کچھ رنگ تو لائیںچلو یوں ہی سہی اب نام تو مشہور ہے میرا
مرے نکتہ داں ترا فہم اپنی مثال ہےمیں ہوں ایک سادہ سوال کوئی جواب دے
کوئی خوش ذوق ہی شاہدؔ یہ نکتہ جان سکتا ہےکہ میرے شعر اور نخرے تمہارے ایک جیسے ہیں
جسے نا خواب کہتے ہیں اسی کو خواب کہتے ہیںتمیز خیر و شر میں نکتۂ صد معتبر کیا ہے
نکتہ دانان رفتہ کی نہ کہوبات وہ ہے جو ہووے اب کی بات
ہم ہو گئے شہید یہ اعزاز تو ملااہل جنوں کو نکتۂ آغاز تو ملا
کہیں تو حرف آخر ہوں میں اکبرؔکسی کا نقطۂ آغاز ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books