aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuur-e-aariz-e-rashk-e-qamar"
مثل آئینہ ہے اس رشک قمر کا پہلوصاف ادھر سے نظر آتا ہے ادھر کا پہلو
گھر مرے شب کو جو وہ رشک قمر آ نکلاہو گئے پرتو رخ سے در و دیوار سفید
بارہا پاس ادب سے نہ گئے اس کے قریببارہا دور سے اس رشک قمر کو دیکھا
مطلب ہے مرا عارض پر نور کا جلوہعاشق ہوں ترا نام کو بندہ ہوں خدا کا
انگلیاں تو نے جو اے رشک چمن چٹکائیںمجھ کو غنچوں کے چٹکنے کی صدائیں آئیں
اس رشک چمن کے تئیں گر دیکھنے پاؤںمرنے سے جو بچ جاؤں تو پھولا نہ سماؤں
آیا تھا شب کو چھپ کے وہ رشک چمن سو آہپھیلی یہ گھر میں بو کہ محلہ مہک گیا
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
مجھ کو خیال ابروئے خمدار ہو گیاخنجر ترا گلے کا مرے ہار ہو گیا
یہ کیسی بہار چمن آئی کہ چمن میںویرانہ ہی ویرانہ ہے تا حد نظر آج
اگر سکون سے عمر عزیز کھونا ہوکسی کی چاہ میں خود کو تباہ کر لیجے
کوئی رشک حسن تمام تھا وہی قد و قامت سرو ساوہی برق جس کا بیاں ہو کیا جو گری تو دل میں اتر گئی
جا کے اب نار جہنم کی خبر لے زاہدندیاں بہہ گئیں اشکوں کی گنہ گاروں میں
نار و جنت کی سناتا ہے خبر یوں واعظجیسے اخبار وہاں سے ترے نام آتا ہے
بدن گل چہرہ گل رخسار گل لب گل دہن ہے گلسراپا اب تو وہ رشک چمن ہے ڈھیر پھولوں کا
شامل نہ ہوتے حسن کے جلوے اگر کمالؔہوتا کہاں یہ نور شب ماہتاب میں
رشک جناں چمن کو بنانا بسنت کاہر ہر کلی میں رنگ دکھانا بسنت کا
اے نوحؔ نہ ترک شاعری ہوبے کار مباش کچھ کیا کر
کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشقگھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا
اتار لفظوں کا اک ذخیرہ غزل کو تازہ خیال دے دےخود اپنی شہرت پہ رشک آئے سخن میں ایسا کمال دے دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books