aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paa-e-nigaah-e-ahl-e-nazar"
منزل نہ ملی کشمکش اہل نظر میںاس بھیڑ سے میں اپنی نظر لے کے چلا ہوں
کتنا تنک صفا ہے کہ پائے نگاہ کاہلکا سا اک غبار ہے چہرے کے رنگ پر
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
حسن کی بے رخی کو اہل نظرحاصل التفات کہتے ہیں
جو کم نگاہ تھے وہی اہل نظر بنےہم کو ہمارے دیدۂ بینا سے کیا ملا
ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لیےاگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی
یوں تو ہم اہل نظر ہیں مگر انجام یہ ہےڈھونڈتے ڈھونڈتے کھو دیتے ہیں بینائی تک
اس راہ سے گزرے تھے کبھی اہل نظر بھیاس خاک کو چہرے پہ ملو آنکھ میں ڈالو
آنکھ اٹھا کے میری سمت اہل نظر نہ دیکھ پائےآنکھ نہ ہو تو کس قدر سہل ہے دیکھنا مجھے
اپنی اپنی ذات میں گم ہیں اہل دل بھی اہل نظر بھیمحفل میں دل کیوں کر بہلے محفل میں تنہائی بہت ہے
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کیاب آبروئے شیوۂ اہل نظر گئی
ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو نازاہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند
واقعہ کچھ بھی ہو سچ کہنے میں رسوائی ہےکیوں نہ خاموش رہوں اہل نظر کہلاؤں
موسیٰ کے سر پہ پاؤں ہے اہل نگاہ کااس کی گلی میں خاک اڑی کوہ طور کی
وہ ایک شخص جو محفل میں بولتا تھا بہتسنا ہے اہل نظر سے وہ کھوکھلا تھا بہت
وقت کی لاش پہ رونے کو جگر ہے کس کاکس جنازے کو لیے اہل نظر آتے ہیں
اللہ رے حسن دوست کی آئینہ داریاںاہل نظر کو نقش بہ دیوار کر دیا
خندۂ لب میں نہاں زخم ہنر دیکھے گا کونبزم میں ہیں سب کے سب اہل نظر دیکھے گا کون
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجودقبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
جو چشم دل ربا کے وصف میں اشعار لکھتا ہوںتو ہر ہر لفظ پر اہل نظر اک صاد کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books