aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parastish"
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
کون دیتا ہے محبت کو پرستش کا مقامتم یہ انصاف سے سوچو تو دعا دو ہم کو
نفرت بھی اسی سے ہے پرستش بھی اسی کیاس دل سا کوئی ہم نے تو کافر نہیں دیکھا
پرستش کی ہے میری دھڑکنوں نےتجھے میں نے فقط چاہا نہیں ہے
حسن جس حال میں نظر آیاہم نے اس حال میں پرستش کی
بت پرستی جس سے ہووے حق پرستی اے ظفرؔکیا کہوں تجھ سے کہ وہ طرز پرستش اور ہے
ایک ہم ہیں کہ پرستش پہ عقیدہ ہی نہیںاور کچھ لوگ یہاں بن کے خدا بیٹھے ہیں
وفا پرچھائیں کی اندھی پرستشمحبت نام ہے محرومیوں کا
گر پرستش خدا کی ثابت کیکسو صورت میں ہو بھلا ہے عشق
ہستئ غیر کا سجدہ ہے محبت میں گناہآپ ہی اپنی پرستش کے سزا وار ہیں ہم
مجھ دل میں ہے جو بت کی پرستش کی آرزودیکھی نہیں وہ آج تلک برہمن کے بیچ
کتنے صنم خود ہم نے تراشےذوق پرستش اللہ اکبر
ہوتی نہ شریعت میں پرستش کبھی ممنوعگر پہلے بھی بت خانوں میں ہوتے صنم ایسے
زلف اور رخ کی پرستش شرط ہےکفر ہو اے شیخ یا اسلام ہو
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
خود پرستی خدا نہ بن جائےاحتیاطاً گناہ کرتا ہوں
پرندوں میں تو یہ فرقہ پرستی بھی نہیں دیکھیکبھی مندر پہ جا بیٹھے کبھی مسجد پہ جا بیٹھے
صنم پرستی کروں ترک کیوں کر اے واعظبتوں کا ذکر خدا کی کتاب میں دیکھا
ہم نے کی حسن پرستی تو تجھے کیا ناصحآنکھ اپنی ہے دل اپنا ہے طبیعت اپنی
زاہدو پوجا تمہاری خوب ہوگی حشر میںبت بنا دے گی تمہیں یہ حق پرستی ایک دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books