aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "past"
ابھی سے شکوۂ پست و بلند ہم سفروابھی تو راہ بہت صاف ہے ابھی کیا ہے
کون سنتا ہے یہاں پست صدائی اتنیتم اگر چیخ کے بولو تو اثر بھی ہوگا
عشق کی راہ میں میں مست کی طرحکچھ نہیں دیکھتا بلند اور پست
خاک اچھالو جو زمیں پر تو فلک پر گر جائےاب کھلا یہ کہ بہت پست ہے ہمت میری
عجب کیا ہے ہم ایسے گرم رفتاروں کی ٹھوکر سےزمانے کے بلند و پست کا ہموار ہو جانا
بس کہ ہے پیش نظر پست و بلند عالمٹھوکریں کھا کے مری آنکھوں میں خواب آتا ہے
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
تم مرے پاس ہوتے ہو گویاجب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیابرابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا
گھر سے نکل کر جاتا ہوں میں روز کہاںاک دن اپنا پیچھا کر کے دیکھا جائے
ایک محفل میں کئی محفلیں ہوتی ہیں شریکجس کو بھی پاس سے دیکھو گے اکیلا ہوگا
پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میںملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
جانے جو کرے قول نہ پورا کرے ہر کام ادھورا یہی دن رات تصور ہے کہ ناحقاسے چاہا جو نہ آئے نہ بلائے نہ کبھی پاس بٹھائے نہ رخ صاف دکھائے نہ کوئی
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیاخوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
تم اس کے پاس ہو جس کو تمہاری چاہ نہ تھیکہاں پہ پیاس تھی دریا کہاں بنایا گیا
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیابس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی
تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہےتیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
ہو دور اس طرح کہ ترا غم جدا نہ ہوپاس آ تو یوں کہ جیسے کبھی تو ملا نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books