aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaafila"
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہےلوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا
اجنبی راستوں پر بھٹکتے رہےآرزوؤں کا اک قافلا اور میں
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
ہجوم ایسا کہ راہیں نظر نہیں آتیںنصیب ایسا کہ اب تک تو قافلہ نہ ہوا
رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھہم کو چلنا ہے مگر وقت کی رفتار کے ساتھ
کتنا سنسان ہے رستہ دل کاقافلہ کوئی لٹا ہو جیسے
آنکھوں تک آ سکی نہ کبھی آنسوؤں کی لہریہ قافلہ بھی نقل مکانی میں کھو گیا
راہ دل کو روند کر آگے نکل جائیں گے لوگآنکھ میں اٹھتا غبار قافلہ رہ جائے گا
اپنی سی خاک اڑا کے بیٹھ رہےاپنا سا قافلہ بناتے ہوئے
محبت نے اکیلا کر دیا ہےمیں اپنی ذات میں اک قافلہ تھا
بہا ہے پھوٹ کے آنکھوں سے آبلہ دل کاتری کی راہ سے جاتا ہے قافلہ دل کا
سفر ہو شاہ کا یا قافلہ فقیروں کاشجر مزاج سمجھتے ہیں راہگیروں کا
اس ایک چہرہ کے پیچھے ہزار چہرہ ہیںہزار چہروں کا وہ قافلہ سا لگتا ہے
بادباں ناز سے لہرا کے چلی باد مرادکارواں عید منا قافلہ سالار آیا
رواں ہے قافلۂ روح التفات ابھیہماری راہ سے ہٹ جائے کائنات ابھی
یہ ہم سفر تو سبھی اجنبی سے لگتے ہیںمیں جس کے ساتھ چلا تھا وہ قافلہ ہے کہاں
اب تو احساس تمنا بھی نہیںقافلہ دل کا لٹا ہو جیسے
یہ کیسا قافلہ ہے جس میں سارے لوگ تنہا ہیںیہ کس برزخ میں ہیں ہم سب تمہیں بھی سوچنا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books