aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qatra"
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
اب نہیں کوئی بات خطرے کیاب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہےتم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کاجو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
کوئی کہتا تھا سمندر ہوں میںاور مری جیب میں قطرہ بھی نہیں
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہےسمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو توشبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے
جسے کہتے ہو تم اک قطرۂ اشکمرے دل کی مکمل داستاں ہے
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
میں کہوں کس طرح یہ بات اس سےتجھ کو جانم مجھی سے خطرہ ہے
میں شادؔ تنہا اک طرف دنیا کی دنیا اک طرفسارا سمندر اک طرف آنسو کا قطرہ اک طرف
ان لبوں کا لہو نہ پی جاؤںاپنی تشنہ لبی سے خطرہ ہے
کھلی چھتوں سے چاندنی راتیں کترا جائیں گیکچھ ہم بھی تنہائی کے عادی ہو جائیں گے
تشنگی کے بھی مقامات ہیں کیا کیا یعنیکبھی دریا نہیں کافی کبھی قطرہ ہے بہت
موجوں کے اتحاد کا عالم نہ پوچھئےقطرہ اٹھا اور اٹھ کے سمندر اٹھا لیا
بہت کترا رہے ہو مغبچوں سےگناہ ترک بادہ کر لیا کیا
اچھا ہوا میں وقت کے محور سے کٹ گیاقطرہ گہر بنا جو سمندر سے کٹ گیا
آسماں ایسا بھی کیا خطرہ تھا دل کی آگ سےاتنی بارش ایک شعلے کو بجھانے کے لیے
سوز غم سے اشک کا ایک ایک قطرہ جل گیاآگ پانی میں لگی ایسی کہ دریا جل گیا
قطرہ نہ ہو تو بحر نہ آئے وجود میںپانی کی ایک بوند سمندر سے کم نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books