aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasm-o-rah-e-dil"
کسی سے رسم و رہ دوستی تو کیا کرتےہمارا خود سے تعارف بھی غائبانہ تھا
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
جب آپ ہی کو پاس نہیں رسم و راہ کاکیا فائدہ جو ہو بھی ارادہ نباہ کا
روز ازل سے آپ کی میری کیسی رسم و راہ نبھیاول اول ہم ہوئے شیدا آخر شیدا آپ ہوئے
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سےدن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
انہی رفیقان سست رو سے برے بھلے رسم و راہ نبھتیمگر کیا دل نے ان کا پیچھا جو ہر قدم چھوڑے جا رہے ہیں
رہ و رسم محبت ان حسینوں سے میں کیا رکھوںجہاں تک دیکھتا ہوں نفع ان کا ہے ضرر اپنا
راہ دل کو روند کر آگے نکل جائیں گے لوگآنکھ میں اٹھتا غبار قافلہ رہ جائے گا
ملے جو وقت تو اے رہرو رہ اکسیرحقیر خاک سے بھی ساز باز کرتا جا
وہی بے وجہ اداسی وہی بے نام خلشراہ و رسم دل ناکام سے جی ڈرتا ہے
دل میں آ راہ چشم حیراں سیںکھل رہے ہیں مری پلک کے پاٹ
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
دل دھڑکتا ہے سر راہ خیالاب یہ آواز جہاں تک پہنچے
جادۂ راہ محبت کی درازی مت پوچھمنزل شوق کا ہر ذرہ بیاباں نکلا
اک تعارف تو ضروری ہے سر راہ جنوںدشت والے نئے برباد کو کب جانتے ہیں
کس نے روکا ہے سر راہ محبت تم کوتمہیں نفرت ہے تو نفرت سے تم آؤ جاؤ
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
ہم سر راہ وفا اس کو صدا کیا دیتےجانے والے نے پلٹ کر ہمیں دیکھا بھی نہ تھا
مسافران رہ شوق سست گام ہو کیوںقدم بڑھائے ہوئے ہاں قدم بڑھائے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books