aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rooh e adab maghr"
جانب راہ عدم جو بھی سدھارے جائیںعین ممکن ہے کسی روز پکارے جائیں
رہ قرار عجب راہ بے قراری ہےرکے ہوئے ہیں مسافر سفر بھی جاری ہے
دنیا سے جانے والوں کو رستے میں غم نہیںسیدھی سڑک ہے پھیر کی راہ عدم نہیں
روئے زمیں پہ چار عرب میرے عکس ہیںان میں سے میں بھی ایک ہوں چاہے کہیں ہوں میں
صرف اک قدم اٹھا تھا غلط راہ شوق میںمنزل تمام عمر مجھے ڈھونڈھتی رہی
تم آؤ مرگ شادی ہے نہ آؤ مرگ ناکامینظر میں اب رہ ملک عدم یوں بھی ہے اور یوں بھی
جلا چراغ عدم تو عجب اجالا ہواراہ وجود کی منزل دکھائی دینے لگی
اے عدم کے مسافرو ہشیارراہ میں زندگی کھڑی ہوگی
خال و خط سے عیب اس کے روئے اقدس کو نہیںحسن ہے مصحف میں ہونا نقطۂ اعراب کا
سفر دنیا سے کرنا کیا ہے تاباںؔعدم ہستی سے راہ یک نفس ہے
ہوا ہو ایسی کہ ہندوستاں سے اے اقبالؔاڑا کے مجھ کو غبار رہ حجاز کرے
تو اپنے پاؤں کی مہندی چھڑا کے دے اے مہرفلک کو چاہئے غازہ رخ قمر کے لئے
سنی و شیعہ کے قضیے میں ہے حیراں مری عقلنہیں ہلتا یہ عجب در رہ دیں پتھر ہے
چرانے کو چرا لایا میں جلوے روئے روشن سےمگر اب بجلیاں لپٹی ہوئی ہیں دل کے دامن سے
ہوتا ہے صاف روئے کتابی سے یہ عیاںکافر ہے گو وہ بت مگر اہل کتاب ہے
بے تکلف آ گیا وہ مہ دم فکر سخنرہ گیا پاس ادب سے قافیہ آداب کا
گزرنے کو تو گزرے جا رہے ہیں راہ ہستی سےمگر ہے کارواں اپنا نہ میر کارواں اپنا
یہ ہماری آپ کی دوریاں یہ کبھی کبھی کی حضوریاںہیں عجب طرح کی لگاوٹیں رہ و رسم دور و دراز میں
رہ وفا میں لٹا کر متاع قلب و جگرکیا ہے تیری محبت کا حق ادا میں نے
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارکمگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books